• news

بم دھماکے کا الزام بنگلہ دیش میں حرکت الجہاد الاسلامی کے سربراہ سمیت 13 افراد مجرم قرار

ڈھاکہ (اے ایف پی) بم دھماکے کے الزام میں بنگلہ دیش کی عدالت نے 13 اسلام پسندوں کو مجرم قرار دے دیا۔ پراسیکیوٹر اسد الزماں روچی نے غیرملکی خبررساں ایجنسی کو بتایا حرکت الجہاد الاسلامی کے سربراہ مفتی عبدالحنان سمیت 5 افراد عدالت میں موجود تھے۔ 8 افراد فرار ہیں انکی غیرموجودگی میں ان پر الزامات لگا دیئے گئے۔ الزامات ثابت ہونے پر حنان سمیت 13 ملزموں کو پھانسی کی سزا دی جا سکتی ہے۔ یاد رہے 2001 میں کمیونسٹ پارٹی کے جلسے میں بم دھماکے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور اس دھماکے کا مقدمہ حرکت الجہاد الاسلامی کے رہنمائوں پر درج کیا گیا تھا۔ بنگلہ دیش کی حکومت اسلام پسندوں کو کچلنے کی پالیسی پر گامزن ہے اس کی مثال جماعت اسلامی کے رہنمائوں اور کارکنوں کو سزائیں سنانا ہے۔
حرکت الجہاد الاسلامی

ای پیپر-دی نیشن