• news

مشرف طاہر القادری سے رابطے میں ہیں باہر جانے کا ارادہ ترک، والدہ کو پاکستان لانے کا فیصلہ کرلیا: رہنما اے پی ایم ایل

لاہور ( این این آئی) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے ملک کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کے باعث ملک سے باہر جانے کا ارادہ ترک کرتے ہوئے اپنی والدہ زریں بیگم کو علاج معالجہ کیلئے پاکستان لانے کا فیصلہ کر لیا ۔ یہ بات آل پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما علی عباس مرزا نے پنجاب آفس میں پارٹی کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ علی عباس مرزا نے بتایا کہ پرویز مشرف تا حال طاہر القادری سے رابطے میں ہیں اور حکومت وقت کی جانب سے باہر جانے کی اجازت دینے کے عندیہ کو مسترد کر دیا ہے۔ پارٹی قیادت سے مشاورت کر کے پرویز مشرف نے ملک میں رہ کر مقدمات کا سامنا کرنے اور سیاست میں متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
علی عباس

ای پیپر-دی نیشن