• news

انڈس واٹر کمشن کے مذاکرات بحال، بھارتی وفد آج پاکستان آئیگا

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ)پاکستان بھارت انڈس واٹر کمشن کے مذاکرات بحال ہو گئے، دس رکنی بھارتی وفد آج پاکستان آئے گا۔ مذاکراتی ایجنڈے میں 5متنازعہ بجلی گھر شامل ہیں۔ دریائے جہلم پر زیر تعمیر کشن گنگا بجلی گھر کا متنازعہ ڈیزائن زیر بحث آئے گا، بھارت گزشتہ سال سے متنازعہ بجلی گھروں میں مذاکرات ملتوی کر رہا تھا۔ دریائے چناب پر 4متنازعہ منصوبوں پر بات چیت ہو گی۔پاکستان کو کارتلے، لوئر کلنائی، معیار اور پکل دل بجلی گھروں پر اعتراض ہے، مذاکرات 27اگست تک جاری رہیں گے۔
مذکرات

ای پیپر-دی نیشن