• news

سیاسی صورتحال پر تشویش، کشیدگی سے روپے کی قدر کم ہوئی : سٹیٹ بنک

کراچی (این این آئی/نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کر دیا۔ ترجمان کا کہنا ہے سیاسی کشیدگی روپے کی قدر میں کمی کا باعث ہے لیکن یہ عارضی ہے۔ سٹیٹ بینک کے ترجمان اور ڈائریکٹر مانیٹری پالیسی حمزہ ملک کا کہنا کہ روپے کی قدرمیں حالیہ کمی کی وجہ سیاسی گرما گرمی ہے۔ اس بے یقینی کا سٹاک مارکیٹ میں بھی ردعمل ظاہر ہو چکا ہے۔ احتجاج کی وجہ سے سپلائی چین متاثر ہوگی۔ سپلائی چین پر اثرات اور روپے کی قدر میں کمی مہنگائی میں اضافہ کریگی۔ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں کوئی تعطل نہیں۔ آئی ایم ایف کی جانب سے سٹیٹ بینک کے دائرہ کار میں بہتری کیلئے تین تجاویز پر عمل کیا جا چکا ہے۔ آئی ایم ایف کے کہنے پر مرکزی بنک کے قوانین میں ترمیم کا مسودہ قومی اسمبلی کو بھیج دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن