پاکستان میں جمہوریت کا خاتمہ قبول نہیں: سربراہ خارجہ امور یورپی یونین
برسلز (وقار ملک) یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کھیترین آشٹن نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان میں حالات کی خرابی پر سخت تشویش ہے، پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں دن بدن بہتری ہو رہی ہے، جمہوریت پروان چڑھ رہی ہے، ان حالات میں سیاسی پارٹیوں کی طرف سے احتجاج اور ملک کو متزلزل کرنے کی کوششیں مسائل بڑھا رہی ہیں جس سے جمہوریت کو خطرات لاحق ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ قانون کے مطابق معاملات طے کرے، انکے درمیان پائے جانیوالے مسائل حل کرے، تشدد کی کارروائی سے گریز کیا جائے۔ بعدازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یورپی یونین جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، جمہوریت کا خاتمہ کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کے ساتھ یورپی یونین کے تعلقات مضبوط ہورہے ہیں۔