تحریک انصاف نے دھرنے میں شرکت کیلئے پشتو گلوکاروں کو دعوت دیدی
پشاور (آن لائن) تحریک انصاف کے اسلام آباد میں ہونیوالے احتجاجی دھرنے میں شرکت کیلئے پشاور سمیت صوبے بھر سے مزید کارکن اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں جبکہ پارٹی عہدیداروں کی جانب سے پشاور سمیت صوبے بھر سے تعلق رکھنے والے پشتو خواتین و مردگلوکاروں کو بھی احتجاجی دھرنے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ وہ اپنی پرفارمنس احتجاجی دھرنے میں ادا کرے جس میں بعض خواتین اور مرد گلو کاروں نے شرکت کرنے سے انکارکردیا ہے ۔ تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق عمران کی کال پر پشاور سمیت صوبے بھر سے مختلف اراکین صوبائی اسمبلی کارکنوں کے علاوہ مزدوروں کو بھی اسلام آباد لے گئے ہیں اور ہر صوبائی اسمبلی ممبر اپنی کارکردگی دکھانے کے لئے زیادہ سے زیادہ کارکن لے جانے کی کو شش کر رہا ہے۔