• news

جسٹس منظور احمد ملک نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی/ خصوصی رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس منظور احمد ملک نے قائم مقائم چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہائوس میں منعقد ہوئی۔گورنر پنجاب چودھری سرور نے جسٹس منظور احمد ملک سے قائم مقائم چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔ مسٹر جسٹس منظور احمد ملک چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ خواجہ امتیاز احمد کے رخصت پر جانے کی بناء پر دو ہفتوں کے لئے قائم مقائم چیف جسٹس کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن