• news

عوامی تحریک کا کارکن بیہوش ہو گیا طاہرالقادری اور عمران نے کارکنوں کو سرکاری پانی پینے سے روک دیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عوامی تحریک کا کارکن دھرنے کے دوران بے ہوش ہو گیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے الزام لگایا کہ حکومت نے کنٹینر کے پانی میں مضر صحت اشیاء ملا دی۔ کارکن سرکاری پانی نہ پئیں اس میں مضر صحت مواد ہے۔ عمران خان نے بھی اپنے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سی ڈی اے کے پانی کو نہ پئیں۔ عوامی تحریک کے کارکن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن