متحدہ مجلس عمل اور مسلم لیگ (ن) بھی قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کی روایت قائم کرچکے ہیں
اسلام آباد(ثناء نیوز) تحریک انصاف سے قبل متحدہ مجلس عمل اور موجودہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) بھی قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کی روایت قائم کر چکی ہیں۔ یہ استعفے آل پارٹیز ڈیموکریٹک موومنٹ کے پلیٹ فارم سے دیئے گئے تھے۔