قوم افراتفری پھیلانے والوں کو نظرانداز کر دے: صدر ممنون
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قوم کو چاہیے کہ وہ افراتفری پھیلانے والوں کو نظراندازکردے،آپس کی چھوٹی چھوٹی رنجشوں کی وجہ سے قومی ترقی کا عمل نہ روکا جائے۔ جمعہ کونیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ کے وفد سے ملاقات کے دوران صدر نے کہا کہ عالمی برادری سمجھتی ہے کہ پاکستان کی موجودہ قیادت ملک کو ترقی اور استحکام کی طرف لے جائے گی،مخلص دوست ممالک کے تعاون سے پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کا عمل شروع ہوچکا ہے۔اگر ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کا یہ موقع ضائع ہوگیا تو پاکستان کو سنبھالنا مشکل ہوجائے گا۔صدر کا کہنا تھا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اورقوم کو چاہیے کہ وہ افراتفری پھیلانے والوں کو نظراندازکردے۔ آپس کی چھوٹی چھوٹی رنجشوں کی وجہ سے قومی ترقی کا عمل نہ روکا جائے۔