کراچی سٹاک مارکیٹ محدود تیز ، لاہور میں مندا
کراچی+ لاہور(این این آئی+ کامرس رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو محدود پیمانے پر تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 28800کی نفسیاتی حد پر مستحکم رہا ۔ سیاسی کشیدگی کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع کے ایس ای 100انڈیکس 28814پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم کے ایس ای 100انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران 29000پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس6.50پوائنٹس اضافے سے28871.75پوائنس پر بند ہوا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں9ارب79 کروڑ96 لاکھ76ہزار500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر67کھرب60ارب44کروڑ6لاکھ12 ہزار959 روپے ہوگئی۔دریں اثناء سٹاک ایکسچینج میںمندے کا رجحان رہا۔ مجموعی طور پر 81کمپنیوں کا کارو بار ہوا۔ 11کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا۔ 12 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی۔ جبکہ58کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25انڈیکس 29.96 پوائنٹس کمی کے ساتھ 5088.19پربندہوا۔ 4لاکھ 97 ہزار 200حصص کا کاروبار ہو ا۔