• news

8 ای ٹی اوز کے تبادلے اور تقرر

لاہور( نامہ نگار) ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب احمد عزیز تارڑ نے 8 ای ٹی اوز کے تبادلے وتقرر کے احکامات جاری کر دیئے ، تفصیلات کے مطابق ای ٹی او ایکسائز لاہور چوہدری مظفر قیوم کو سرگودھا ، ای ٹی او راولپنڈی سہیل مجید کو لاہور زون آٹھ ، ساہیوال سے ای ٹی او ریاض قریشی کو ای ٹی او ایکسائز راولپنڈی ، چوہدری اکرام کو زون آٹھ پراپرٹی ٹیکس سے ای ٹی او ایکسائز برانچ لاہور ، جاوید زمان نیاز ی کو ڈی جی آفس لاہور سے ملتا ن ، فرحت محمود عالم کو سرگودھا سے ای ٹی او رحیم یار خان تعینات کر دیا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن