• news

پولٹری کے نرخوں بارے علامہ طاہر القادری کے بیان کی مذمت

لاہور( پ ر) چوہدری محمد ارشد جٹ معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے لائیو سٹاک کی زیر صدارت ایک ؒخصوصی محکمانہ اجلاس ہوا جس میں پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن لاہور کے صدر طارق جاوید اور ان کے دیگر عہدیداران نے شرکت کی ۔ چوہدری محمد ارشد جٹ معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے لائیو سٹاک نے مولانا طاہر القادری کی جانب سے دیئے گئے ایک من گھڑت اور حقائق سے بے بنیاد بیان ’’ پنجاب میں پولٹری  مصنوعات کے نرخ حمزہ شہباز مقرر کرتے ہیں ‘‘ انہوں نے کہا کہ ایک عالم دین معزز شخص کو یہ زیب نہیں دیتا کہ کسی کے خلاف الزام لگائے ۔

ای پیپر-دی نیشن