• news

آسٹریلوی کمپنیاں پاکستانی حلال فوڈ میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں: نائلہ چوہان

لاہور(کامرس رپورٹر)آسٹریلیا کیلئے نامزد پاکستانی ہائی کمشنر مسز نائلہ چوہان نے کہا کہ بعض آسٹریلین کمپنیاں پاکستانی حلال فوڈ مارکیٹ میں سرمایہ کاری اور پاکستان کے ذریعے مڈل ایسٹ کی مارکیٹ تک رسائی کی خواہاں ہیں۔پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کمپنیوں کی آمد اورسرمایہ کاری سے نہ صرف دونوں ملکوں کو فائدہ پہنچے گا بلکہ پاکستان حلال فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے مزید ممالک کو سرمایہ کاری کیلئے راغب کرسکے گا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر انوسٹمنٹ بورڈ پنجاب الیاس غوری نے اس موقع پر مسز نائلہ چوہان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انوسٹمنٹ بورڈ پنجاب میں ملکی و غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایک فعال کردار ادا کررہاہے۔ انہوں نے آسٹریلیا کیلئے نامزد پاکستانی ہائی کمشنر کو یقین دلایا کہ پاکستان میں ہونے والی حلال فوڈز کی نمائش کے حوالے سے انہیں بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ آسٹریلیا میں پاکستان کا امیج بہتر بنانے اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے کام کریں گی۔

ای پیپر-دی نیشن