لائیو سٹاک، ڈیری ڈویلپمنٹ کیلئے پنجاب حکومت اور ترکی میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط
لاہور(سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ویژن کے مطابق لائیوسٹاک سیکٹرکی ترقی کے لیے وزارت خوراک و زراعت اورلائیوسٹاک جمہوریہ ترکی اورلائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ حکومت پنجاب کے مابین اہم یادداشت پردستخط کئے گئے اس مفاہمتی یادداشت کے مطابق مویشی پال حضرات کی معیشت بڑھانے،مویشیوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافے اور بیماریوں پر قابو پانے کے لیے ترکی حکومت خصوصی تعاون کرے گی۔