ذوالفقار بھٹو، نصرت بھٹو کے بعد 37 سال بعد زرداری جماعت اسلامی کے دفتر آنیوالے پیپلز پارٹی کے تیسرے سربراہ بن گئے
لاہور (آئی این پی) سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو ، بیگم نصرت بھٹو کے بعد آصف علی زرداری جماعت اسلامی کے صدر دفتر کا دورہ کرنے والے تیسرے پارٹی رہنماء بن گئے ۔ بیگم نصرت بھٹو نے 37 سال قبل ضیاء الحق دور میں منصورہ کا دورہ کیا تھاجبکہ پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو نے 1977ء کے انتخابات میں دھاندلیوں کے خلاف چلنے والی تحریک کے دوران اس وقت اچھرہ لاہور میں بانی جماعت اسلامی مولا نا سید موددی سے جا کر ملاقات کی تھی اور اب 37 سال بعد آصف زرداری پیپلزپارٹی کے تیسرے رہنماء ہیں جو جماعت اسلامی کی قیادت سے ملنے کیلئے منصورہ آئے ۔
تیسرے رہنما