حکومت کے خاتمے تک دھرنے جاری رہیں گے: پرویز الہیٰ، سابق صدر کو طاہر القادری کا پیغام بھی پہنچایا
لاہور (خبر نگار) (ق) لیگ کے رہنماء چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ شریف برادران کی حکومت ختم ہونے تک اسلام آباد میں دھرنے ختم نہیں ہونگے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کو گرفتارکیا جائے، ہمارا کسی سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں۔ آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ شریف برادران مستعفی ہوں اور قومی حکومت بنے۔ ہم نے زرداری صاحب سے کہا ہے کہ میاں برادران جمہوریت کیلئے قربانی دیں اور مستعفی ہوں، ہم نے زرداری کو ڈاکٹر طاہرالقادری کا پیغام بھی دیا ہے۔
پرویز الہٰی