• news

کنٹرول لائن پر متعین جنسی درندے بھارتی بریگیڈیئر کو حراست میں لے لیا گیا

جموں (نیوز ڈیسک) راجوڑی میں کنٹرول لائن پر متعین بھارتی فوج کی اہم ترین کمانڈ کے سربراہ کو جنسی زیادتیوں کے الزامات پر کمانڈ سے ہٹا کر حراست میں لے لیا گیا ہے اور قید میں رکھ کر فوج اس سے تفتیش کر رہی ہے۔ ایک بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق رجوڑی میں کنٹرول لائن پر متعین 25 انفنٹری ڈویژن کے ایک بریگیڈیئر کو ان الزامات پر کہ اس نے اپنے جوینئر افسروں کو زیادتی کا نشانہ بنایا، پیشہ وارانہ فرائض سے غفلت برتی بریگیڈیئر کو اسکی ذمہ داریوں سے ہٹا کر حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس سے 25 انفنٹری ڈویژن میں ہی رکھ کر تحقیقات کی جا رہی ہے۔ بھارتی اخبار نے فوجی ضوابط کے باعث اس بریگیڈیئر کا نام شائع کرنے سے گریز کیا ہے جبکہ جموں میں بھارتی فوج کے ریجنل ہیڈکوارٹرز نے صرف اتنا بتایا ہے کہ ایک فوجی افسر کو مس کنڈکٹ کے الزامات پر اسکی پوسٹ سے ہٹا کر زیرتفتیش رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 25 انفنٹری ڈویژن بھارتی فوج کا کنٹرول لائن پر متعین سب سے اہم ڈویژن ہے جس کے کئی جوان پاکستانی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
بھارتی بریگیڈیئر

ای پیپر-دی نیشن