• news

انسداد دہشت گردی عدالت کا طاہر القادری کو 29 اگست تک گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پولیس اہلکاروں پر پی اے ٹی کے کارکنوں کی جانب سے تشدد کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت میں دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پارٹی لیڈر ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کو فوری طور پر گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے حکم میں واضح طور پر کہا ہے کہ طاہر القادری کو گرفتار کرکے 29 اگست کو ہر صورت عدالت میں پیش کیا جائے۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصو صی کے مطابق عدالت نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کے مقدمہ میں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں 29 اگست تک توسیع کرتے ہوئے 71 کارکنوں کے اشتہار جاری کر دئیے جبکہ دیگر تھانوں میں درج مقدمات میں گرفتار 102 کارکنوں کو چھ روزہ ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن