• news

لوٹے گئے 200 ارب ڈالر واپس لانے کیلئے وفد کل سوئٹزرلینڈ جائیگا:وزیر خزانہ

اسلام آباد (جاوید الرحمن / دی نیشن رپورٹ) ملک میں جاری سیاسی بحران کے باوجود حکومت نے سوئس بینکوں میں غیرقانونی طور پر منتقل کئے گئے 200 ارب ڈالر واپس لانے کیلئے ایک وفد کل پیر کو سوئٹزرلینڈ بھیجنے کا شیڈول تبدیل نہیں کیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ’’دی نیشن‘‘ سے کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا حالیہ سیاسی صورتحال نے حکومتی کاموں کو متاثر نہیں کیا اور انہوں نے پاکستان سوئس ٹیکس معاہدے کو اپ گریڈ کرنے کیلئے سوئس حکام سے مذاکرات کیلئے وفد کی روانگی کے سفری پلان کی منظوری دیدی ہے۔ ملک میں جاری حالیہ سیاسی ڈیڈلاک ختم کرنے کے حوالے سے انتہائی مصروف اسحاق ڈار نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت سوئس بینکوں سے ملکی دولت واپس لانے کا عزم کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ پاکستان سوئٹزرلینڈ ٹیکس ٹریٹی کے حوالے سے مذاکرات کی منظوری کے لئے کابینہ میں ایک سمری بھجوا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا سوئس بینکوں میں موجود رقم 200 ارب سے کم یا زیادہ ہو سکتی ہے۔ سوئس حکومت نے حال ہی میں ایک قانون پاس کیا ہے جس کے بعد پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کیلئے غیرقانونی طریقے سے سوئٹزرلینڈ بھیجی گئی واپس لے جانا ممکن ہو سکے گا۔

ای پیپر-دی نیشن