’’اس سادگی پہ کون نہ مر جائے اے خدا‘‘ زرداری نوازشریف کے استعفے کے سوال کو خوبصورتی سے ٹال گئے
لاہور (خبر نگار+آن لائن) ’’اس سادگی پہ کون نہ مر جائے اے خدا‘‘ کے مصداق سابق زرداری ہفتہ کو لاہور ائر پورٹ پر صحافیوں سے بات چیت کے دوران نواز شریف کے وزارت عظمیٰ سے استعفے کے سوال کو انتہائی خوبصورتی سے ٹال گئے۔ حتیٰ کہ جب ان سے بار بار اس حوالے سے سوال کیا گیا تو وہ مسلسل دوسری باتیں کر کے لوگوں کو ہنساتے اور سوال کو ٹالتے رہے۔