(ق) لیگ کی قیادت نے اپنے 2 ارکان قومی اسمبلی کو مستعفی ہونے سے روکدیا
اسلام آباد (آئی این پی) (ق) لیگ نے اپنے دونوں ارکان اسمبلی کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے سے روکدیا اور موقف اختیار کیا ہے کہ مناسب وقت پر استعفوں کا کارڈ استعمال کیا جائیگا۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق (ق) لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے اپنے دونوں ارکان اسمبلی چودھری زین الٰہی اور طارق بشیر چیمہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کے بارے میں کسی قسم کی بیان بازی سے گریز کریں۔ تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے اپنے ارکان کے استعفے سپیکر قومی اسمبلی کے پاس جمع کروانے کے باوجود شیخ رشید اور جمشید دستی نے اپنے استعفے پیش نہیں کئے اور اب (ق) لیگ نے بھی استعفوں کے حوالے سے اپنا نکتہ نظر واضح کردیا ہے۔