نواز، زرداری سمیت ملاقات میں شریک تمام رہنمائوں کے چہروں پر ٹینشن واضح تھی
لاہور (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کی۔ ملاقات کے دوران نہ صرف نوازشریف اور آصف زرداری بلکہ ملاقا ت میں موجود دونوں جماعتوں کے رہنمائوں کے چہروں سے صورتحال کی وجہ سے اعصابی تنائو اور ٹینشن واضح تھی۔ ہمیشہ مسکرانے والے زرداری کے چہرے سے بھی روایتی مسکراہٹ غائب تھی۔ نوازشریف اور آصف زرداری کے دیگر ساتھی اسحاق ڈار، خواجہ آصف، خورشید شاہ، اعتزاز احسن، پرویز رشید کے چہروں پر بھی دبائو کے اثرات نمایاں تھے۔