فائرنگ تعلقات متاثر کر رہی ہے: سرتاج عزیز، ڈی جی ملٹری آپریشنز ملاقات کی تجویز
اسلام آباد (آئی این پی) قومی سلامتی اور خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان ملاقات کی تجویز دیتے ہوئے بھارت پر واضح کیا ہے کہ ورکنگ بائونڈری اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی فائرنگ پاکستان اور بھارت کے تعلقات کو متاثر کر رہی ہے‘ بھارت الزام تراشی سے گریز کرے اگر اس کے پاس پاک بھارت سرحد پر دراندازی کے ثبوت ہیں تو وہ پاکستان کے سامنے پیش کرے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارت کو چاہئے کہ وہ الزام تراشیوں سے گریز کرے۔ دونوں ممالک سیزفائر کے معاہدے کا احترام کریں۔ سرتاج عزیز نے دونوں ممالک کے ڈی جی آپریشنز کے مابین ہونے والی گزشتہ میٹنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس میٹنگ سے صورتحال کو نارمل کرنے میں مدد ملے گی۔