• news

حکومت سر پر ہاتھ رکھے تو عمران اور طاہر القادری کو دھرنے ختم کرنے پر آمادہ کرسکتی ہوں، میرا کی پیشکش

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اداکارہ میرا نے اسلام آباد میں دھرنے ختم کرانے کی پیشکش کردی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ حکومت سر پر ہاتھ رکھے تو ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کو دھرنے ختم کرنے پر آمادہ کرسکتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں نے قوم اور مجھے سخت پریشان کر رکھا ہے، انہیں جلد ختم کرانا چاہئے۔ حکومت اجازت دے تو عمران خان، طاہر القادری کے پاس چل کر جانے کو تیار ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن