• news

تحریک انصاف کے دھرنے میں لڑائی ، رضاکار بھی شریک، کرسیوںلاتوں کا آزادانہ استعمال

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے دھرنے میں بدنظمی دیکھنے میں آئی جب پی ٹی آئی کارکنوں کے دو گروپ آپس میں لڑ پڑے اور ہاتھا پائی ہوگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق جس جگہ لڑائی ہوئی وہاں خواتین اور بچے موجود تھے۔ دھرنے میں موجود رضاکاروں نے لڑائی ختم کرانے کی بجائے خود بھی لڑائی میں شامل ہو گئے اور لڑنے والوں کو مارنا شروع کر دیا۔ اس دوران لاتوں، گھونسوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جبکہ تحریک انصاف کا کوئی رہنما اس موقع پر موجود نہیں تھا۔
لڑائی

ای پیپر-دی نیشن