• news

الیکشن کمشن کا اجلاس کل طلب، عمران کے دھاندلی کے الزامات کا جائزہ لیا جائیگا

لاہور (آئی این پی، نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے 2013 کے عام انتخابات میں دھاندلیوں کے الزامات پر 26 اگست کو اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس کی سربراہی قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس انور ظہیر جمالی کریں گے۔ اجلاس میں چاروں صوبائی الیکشن کمشنر کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی سے متعلق عمران خان کے الزامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ عمران خان نے الیکشن کمشن کے کچھ اعلیٰ حکام پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے انتخابات سے دو روز قبل جعلی بیلٹ پیپرز چھپوا کر مسلم لیگ ن کے حوالے کیے تھے۔ اجلاس میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی سے متعلق الزامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ عمران خان کے دھاندلی کے الزامات اور موجودہ صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن اجلاس

ای پیپر-دی نیشن