• news

مقبوضہ کشمیر میں جھڑپ‘2 بھارتی فوجی جہنم واصل،4 مجاہدین بھی شہید

 سرینگر (اے ایف پی) مقبوضہ کشمیر میں کنٹرول لائن کے قریب جھڑپ میں 2  بھارتی فوجی ہلاک اور 4 مجاہدین کو بھی شہید کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ وزارت دفاع  کے ترجمان کرنل این این جوشی نے بتایا کہ کیرن سیکٹر کے علاقے کلاروس کے جنگلات میں مجاہدین کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ انہوں نے  الزام لگایا کہ یہ پاکستان کی طرف سے سرحد عبور کر کے وادی میں لڑائی کیلئے آئے تھے۔ گزشتہ رات یہ جھڑپ ہوئی حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہو سکی۔

ای پیپر-دی نیشن