• news

وقت نکل رہا ہے‘ نوازشریف آگے بڑھیں، عمران لچک دکھائیں: یوسف رضا

لاہور (آئی این پی) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ وقت حکومت کے ہاتھوں تیزی سے نکل رہا ہے‘ وزیراعظم نوازشر یف کو خود آگے بڑھنا ہوگا تاکہ جلد ازجلد ملک کو سیاسی بحرا ن سے نکالا جا سکے‘ عمران خان کا سیاسی مفاد اسی میں ہے کہ وہ وزیراعظم کے استعفے کے معاملے پر لچک کا مظاہرہ کریں اور ملک میں جمہوریت کو بچایا جائے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت جب سے حکومت میں آئی ہے اس نے کوئی بھی فیصلہ وقت پر نہیں کیا جسکی وجہ سے ملک کو نئے نئے بحرانوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور موجودہ سیاسی بحران بھی حکمرانوں کی نااہلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اب دھرنے دینے والوں کے ساتھ تیزی کے ساتھ مذاکرات کرنا ہونگے۔ جہاں تک پیپلز پارٹی کا تعلق ہے تو ہم کل اور آج بھی جمہوریت کے ساتھ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن