عمران نے وزیراعظم بننے کے خواب کیلئے پاکستان کو پوری دنیا میں تماشہ بنا دیا: امیر حیدر
مردان (ثناء نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اورسابق وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی نے کہاہے کہ عمران خان نے وزیراعظم بننے کے خواب کو پورا کرنے کیلئے پوری دنیا میں پاکستان کو تماشہ بنایاہواہے۔ پی ٹی آئی کے سربراہ شہریوں کو سول نافرمانی کی کال دیکر ریاست کے خلاف بغاوت کرنے لگے ہیں، اپنی ضد اورانا کو پورا کرنے کیلئے عجیب وغریب مطالبے کررہے ہیں۔ پرویز خٹک صوبے کے عوام کو بے یارومددگار چھوڑ کر اسلام آباد میں ناچ گانے میں مصروف ہیں۔