• news

فیروز والا میں کمسن بچے، فیصل آباد میں بی ایس سی آنرز کی طالبہ سے زیادتی

فیروز والا+ فیصل آباد+ حافظ آباد (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی + نمائندہ نوائے وقت) فیروز والا میں کمسن بچے، فیصل آباد میں بی ایس سی آنرز کی طالبہ، حافظ آباد میں ایک شخص سے زیادتی۔ تفصیلات کے مطابق فیروز والا سے نامہ نگار کے مطابق نواحی گائوں بگھیاڑ والا میں اوباش نوجوان شہباز نے کمسن بچے کو گلی سے گزرتے ہوئے پکڑ کر اس کے ساتھ زیادتی کرڈالی۔ تھانہ فیکٹری ایریا نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ فیصل آباد میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی بی ایس سی آنرز کی طالبہ 91 گ۔ ب جڑانوالہ کی رہائشی ثناء امتیاز کو گوجرہ کے رہائشی جی سی یونیورسٹی کے طالب علم ملزموں آصف باجوہ اور آصف رسول نے اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لیجاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ ریجن پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ علاوہ ازیں حافظ آباد سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق بااثر بھٹہ خشت کے مالک نے اپنے منشی کو بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزم کو چھڑوانے کیلئے ضلع کی سیاسی شخصیات نے پولیس افسران کو ہراساں کرنا شروع کردیا۔ سیاسی مداخلت کے با وجود پولیس تھانہ ونیکی تارڑ نے ملزم کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ پنڈی باورے کا اعجاز احمد ہرل راہگو سیداں میں اصغر علی شاہ اور فیاض شاہ کے بھٹہ خشت پر ملازمت کر تا تھا۔ تین روز قبل فیاض شاہ نے اسے کھانے میں نشہ آور چیز کھلا کر اس کے ساتھ زیادتی کی، حالت غیر ہونے پر اسے چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ پولیس تھانہ ونیکے تارڑ نے ملزم فیاض شاہ کو گرفتار کرنے کے بعد دو روزہ ریمانڈ کے بعد جیل بھیج دیا۔دوسری جانب زیاتی کا شکار ہونے والے اعجاز احمد نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ وزیر اعلیٰ ہائوس سامنے خود سوزی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا با اثر ملزمان کے ساتھی اسے مقدمہ واپس لینے اور گائوں چھوڑنے پر مجبور کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن