وزیراعظم کے استعفیٰ کے سوا کوئی بات تسلیم نہیں کرینگے: شیخ رشید
اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف وزیراعظم نواز شریف کے استعفیٰ کے بغیر کوئی بات تسلیم نہیں کریگی۔ رواں ہفتہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کیلئے بہت اہم ہے کسی بھی وقت کوئی بریک تھرو ہو سکتا ہے۔ طاقت کا استعمال وفاقی حکومت کیلئے خطر ے کی نشانی ثابت ہوگا۔ پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کوئی بھی جماعت اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹی تو سیاسی موت ہوگی۔