• news

تحریک انصاف وزیراعظم کے استعفے سے پیچھے نہ ہٹی تو جمہوریت ختم ہو سکتی ہے: اعتزاز

لاہور (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے سنیٹر چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے تحریک انصاف وزیراعظم کے استعفے کے موقف سے پیچھے نہ ہٹی تو جمہوریت بھی ختم ہوسکتی ہے۔ سانحہ ماڈل ٹائون پر ایک نہیں 4 ایف آئی آر درج ہوسکتی ہیں۔ شہبازشریف کو اخلاقی طور پر سانحہ کی ذمہ داری قبول کر کے مستعفی ہوجانا چاہئے۔ میرٹ کی بات کرنیوالی مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت میں کرپشن اور بدعنوانی کی انتہا ہورہی ہے۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے سمیت قوم سے کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کرسکی۔ اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سنیٹر چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت کو سانحہ منہاج القرآن کی ایف آئی آر کے اندراج میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالنا چاہئے اور یہ کہنا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کی ایف آئی آر کا اندراج دوبارہ نہیں ہوسکتا، یہ کسی بھی صورت درست نہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ سانحہ منہاج القرآن کی ایک نہیں 4 ایف آئی آر درج ہوسکتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن