جے سالک سینکڑوں کبوتر لے کر انقلاب مارچ کے دھرنے میں پہنچ گئے، طاہر القادری کے کنٹینر کی چھت پر آزاد کئے گئے
اسلام آباد (آئی این پی) اقلیتی رہنما جے سالک سینکڑوں کبوتروں کے ساتھ اتوار کی شام انقلاب مارچ کے دھرنا میں پہنچ گئے، سینکڑوں کبوتروں کے پنجروں کو طاہرالقادری کے کنٹینر کی چھت پر لے جاکر آزاد کیا گیا۔ جے سالک نے شرکاء سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ساتھ ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دھرنے کے شرکاء کے مطالبات کو تسلیم کرکے ملک میں پیدا بے چینی کو ختم کرے۔