وفاقی دارالحکومت میں مسلسل دھرنوں سے مقامی شہری عاجز آگئے
اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی دارالحکومت میں مسلسل دھرنوں سے مقامی شہری عاجز آگئے ۔ جی ایٹ کے رہائشی مظفر اقبال نے کہا کہ عمران خان کا وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ بچے کی ضد کی مانند ہے۔ حکومت ان کے بعض مطالبات مان رہی ہے تو انہیں بھی ملکی مفاد میں انا پرستی اور ضد چھوڑ کر ملک کی بہتری کیلئے سوچنا چاہئے۔ انتخابی اصلاحات پارلیمنٹ نے ہی کرنی ہیں، سڑکوں پر دھرنوں سے یہ اصلاحات نہیں ہوں گی۔ پشاور موڑ کے ایک رہائشی آفتاب احمد نے کہا کہ عمران خان کو سیاسی طور پر جتنا نقصان موجودہ منفی طرز سیاست سے ہوا ہے شاید اتنا انہیں پانچ سال خیبر پی کے میں حکومت میں ناکامی سے بھی نہ ہوتا۔ وہ اب بھی ہوش کے ناخن لیں۔