پشاور سمیت صوبہ بھر کے ہسپتالوں سے انٹرنیشنل پولیو سرٹیفکیٹس کے اجرا کا ریکارڈ طلب
پشاور (آن لائن) محکمہ صحت کا صوبے بھر کے تمام ہسپتالوں سے انٹرنیشنل پولیو سرٹیفکیٹس کے اجراء کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے غیرممالک میں سفر کرنے والوں پر انٹرنیشنل پولیو سرٹیفکیٹ کے حصول کو لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ تاہم محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق بعض ہسپتالوں میں انٹرنیشنل پولیو سرٹیفکیٹ فرضی جاری ہونے لگا ہے۔