حاجی عدیل کی مذاکراتی کمیٹیوں میں کسی پختون کو شامل نہ کرنے پر شدید تنقید
اسلام آباد (آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر حاجی عدیل نے دھرنے والوں سے مذاکرات کیلئے قائم حکومت اور اپوزیشن کی کمیٹیوں میں پختون کو شامل نہ کئے جانے پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان کو بیوقوف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے اتنی زیادہ کامیابی مل رہی ہے اور تمام باتیں مانی جارہی ہیں مگر وہ وزیر اعظم کی جان ہی نہیں چھوڑ رہا۔