پاکستان میں جمہوریت کیلئے قربانی دینگے‘ امجد ملک‘ لاہور بار کے وفد سے ملاقات
لندن (وقار ملک) پاکستان میں جمہوریت کے استحکام کیلئے ہر قسم کی قربانی دی جائے گی۔ ماورائے آئین اقدامات کی سختی سے مخالفت کی جائے گی ملک لاتعداد چیلنجز کا شکار ہے۔ قوم متحد ہو کر جموہریت ترقی خوشحالی کیلئے اٹھ کھڑی وہ تاکہ اپنی پیاری دھرتی کو دنیا کے ساتھ ترقی کی رفتار میں شامل کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین لا چیمبر ممتاز قانون دان بیرسٹر امجد ملک نے لاہور بار کے صدر چودھری محمد اشتیاق اور ان کے وفد سے ملاقات میں کہا۔ دونوں رہنمائوں نے ملاقات کے دوران پاکستان میں جمہوریت قائم رہنے پر اتفاق کیا اور کہا کہ ملک ترقی کی طرف گامزن ہے حالات دن بدن سازگار ہو رہے ہیں۔ عوام کسی ایسی تحریک کا حصہ نہ بنیں جو جمہوریت کو سبوتاژ کرے۔ دریں اثناء بیرسٹر امجد ملک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران ڈاکٹر طاہر القادری کسی ایسے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں جو قوم کو قابل قبول نہیں یہی وجہ ہے کہ دس لاکھ کا مارچ کرنے کا دعوی کرنے والے اب ہزاروں میں رہ گئے جبکہ عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو غیر قانونی طور پر پاکستان رقم بھیجنے کی ترغیب دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ ریاست سے مخلص نہیں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ اوورسیز پاکستانی تذبذب کا شکار ہو گئے۔ ہر طرف مایوسی پھیلی اپنے پاکستانیوں کو ماورائے آئین تجاویز دینا قانوناً جرم ہے۔ امجد ملک کی دعوت پر لاہور بار کے وفد نے مانچسٹر کا دورہ کیا جن میں قاسم اسلم‘ چودھری سلیم لودھی‘ ندیم عثمان‘ فیاض احمد‘ محمد شہزاد‘ ساجد عمران شامل تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مکمل جمہوریت پروان چڑھنے پر یقین رکھتے ہیں اور کسی ایسے اقدام کی مخالفت کرتے ہیں جو جمہوریت کو سبوتاژ کرے عوام ثابت قدم رہیں انہیں جلد خوشخبری ملے گی۔