• news

طاہر القادری معاملہ ختم کرنا چاہتے اور عمران طول دے رہے ہیں: اوورسیز پاکستانی

جدہ ( امیر محمد خان سے )  مسلم لیگ  ن سعودی عرب  کے سرگرم پاکستانی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی  سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے  اسلام آباد میں دھرنا دینے والے  افراد کو   یہودی لابنگ کے لئے کام کرنے والے  رہنماء قرار دیا  ،  انہوں نے کہا  لگتا ہے کہ اب  طاہر القادری معاملہ کو ختم کرنا چاہتے ہیںلیکن عمران خان   معاملہ کو  نہ صرف طول دے رہے ہیں بلکہ  پاکستان کی معیشت کو  از حد  نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں ،  عمران کے مطالبات نہ صرف پاکستان کی معیشت کو تباہی کی  طرف لے جا رہے ہیں بلکہ  انکے نامعقول  احکامات بیر ون ملک  پاکستانیوں کی  شرمندگی کا سامنا کر رہا ہے ۔عمران خان کا  بے غلط بیان جو  انہوںنے  تارکین وطن سے کہا  ہے کہ وہ اپنی رقومات  ہنڈی سے بھیجیں یہ اعلان  پاکستان بلکہ  غیرممالک میں غیر قانونی ہے۔ عمران خان دھرنہ کے نام پر  برگر فیملی سے تعلق  رکھنے والے انکے حمائتی   فحاشی پھیلا رہے ہیں،  بیان دینے والوں میں  چئیرمین مسلم لیگ (ن)  چوہدری محمد اکرام ، سرپرست اعلی   مسعود احمد پوری ،  سینئر نائب صدر چوہدری جعفر حسین،ڈاکٹر  محسن صدیقی ، ڈاکٹر اللہ یار،  انجیئر کرامت  سید،   انجینئرعزیز احمد  ،  نظریہ پاکستان خواتین کی صدر  صفیہ اسحاق وغیرہ شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن