• news

آئی ایم ایف نے پاکستان کو پچپن کروڑ ڈالر قرضے کی آئندہ قسط کی منظوری کو پاور ٹیرف میں چار فیصد اضافے سے مشروط کردیا

کراچی(این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کو پچپن کروڑ ڈالر قرضے کی آئندہ قسط کی منظوری کو پاور ٹیرف میں چار فیصد اضافے سے مشروط کردیا۔ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کو پچپن کروڑڈالر قرضے کی آئندہ قسط حاصل کرنا ہے، تو اسے یکم ستمبر سے قبل بجلی کی قیمتوں میں چار فیصد اضافہ کرنا ہوگا، آئی ایم ایف کو اس حوالے سے تشویش لاحق ہے، کیونکہ اس شرط پر عملدرآمد جولائی سے ہونا تھا، لیکن ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کے باعث پاکستانی حکومت کو اس کے اطلاق میں تاخیر کا سامنا ہے، پاور ٹیرف میں اضافے کے بعد رپورٹ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی، جس کی منظوری کے بعد پاکستان کے لئے پچپن کروڑ ڈالر قرضے کی پانچویں قسط جاری کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن