عمران نے نوٹس کے جواب میں الگ اور تقریر میں علیحدہ موقف اپنایا: وکیل افتخار چودھری
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے وکیل توفیق آصف نے کہا ہے کہ ہماری لیگل ٹیم عمران خان کے جواب پر مشاورت کرے گی کیونکہ عمران خان نے نوٹس کے جواب میں علیحدہ موقف اختیار کیا اور تقریر میں الگ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے توفیق آصف نے کہا کہ عمران خان نے نوٹس میں درگزر کا معاملہ اختیار کرنے کا کہا۔ عمران خان نے اپنے وکلا کو بھی شرمندہ کیا ہے، حتمی نہیں بتا سکتا لیکن ہوسکتا ہے کہ عمران خان کے خلاف کیس دائر کریں۔