• news

طاہرالقادری کے اتحادی ہیں اور رہیں گے ‘افضل خان کی گواہی سے معاملہ سامنے آگیا : شجاعت

اسلام آباد/لاہور (خبرنگار) ق لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پہلے دن سے انقلاب مارچ کے ساتھ ہیں، اتحادی ہیں اور آئندہ بھی اکٹھے ساتھ چلیں گے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ آصف علی زرداری اور چودھری پرویزالٰہی نے مجھے کہا تھا کہ الیکشن میں تمام دھاندلی ریٹرننگ افسروں نے کی ہے۔ افضل خان نے گواہ کے طور پر یہ ثابت کر دیا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے الیکشن کمیشن کے اختیارات اپنے ہاتھ میں لے کر ریٹرننگ افسر مقرر کئے تاکہ پورے الیکشن کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں رکھ سکیں۔

ای پیپر-دی نیشن