یورپی خلائی جہاز کے ماہرین نے دمدار ستارے پر روبوٹ اتارنے کیلئے مقامات منتخب کر لیے
لندن (بی بی سی اردو) یورپی ممالک کے خلائی جہاز ’روزیٹا‘ سے منسلک ماہرین کا کہنا ہے کہ دمدار ستارے ’کومٹ 67 پی‘ پر ایک روبوٹ اتارنے کے لیے پانچ مقامات کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔ انجینئرز کا کہنا ہے کہ مقامات کا انتخاب کرتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھا کہ روبوٹ اتارنے میں کم سے کم خطرات ہوں۔ اس سے قبل دس ارب ٹن وزنی دمدار ستارے پر اترنے کی ایسی کوئی کوشش نہیں کی گئی ہے۔روزیٹا مشن ’کومٹ 67‘ کی برفیلی سطح پر ایک روبوٹ اتارنے کے منصوبے پر عمل کرنے کی غرض سے پہلا روبوٹ اس سال گیارہ نومبر کو خلا میں روانہ کرے گا۔ یورپی خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ان کے پاس روبوٹ بھیجنے کا صرف ایک موقع ہو گا۔
روبوٹ