• news

برطانیہ :گھنٹوں کے درد میں مبتلا نمازیوں کیلئے ’’جائے نماز سٹول‘‘ متعارف

لندن ( بی بی سی اردو) برطانوی شہر بریڈ فورڈ کے ایک ڈاکٹر نے گھٹنے یا جوڑوں کے درد میں مبتلا مسلمانوں کو نماز کی ادائیگی میں مدد دینے والی گدّی تیار کی ہے۔ ان تکالیف میں مبتلا افراد روایتی طریقے سے فرش پر جائے نماز بچھا کر نماز ادا کرنے میں دقت محسوس کرتے ہیں۔ ڈاکٹر سلیمان موریا خود گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہیں، اس خاص سٹول کو تیار کرنے میں انہیں چار سال لگے۔ ڈاکٹر موریا نے  بتایا ’نماز کے دوران گھٹنے ٹیکنے سے پہلے اس گدی کو پیروں کے درمیان فرش پر رکھنا پڑتا ہے اور جب آپ بیٹھتے ہیں تو جسم کا پورا بوجھ اس گدّی پر چلا جاتا ہے اور آپ گھٹنے کے درد سے بچ جاتے ہیں۔‘ انھوں نے یہ گدیاں بریڈ فورڈ کی سات مساجد میں تقسیم کی ہیں اور ’لوگوں نے انہیں بہت پسند کیا ہے۔‘

ای پیپر-دی نیشن