برسلز میں لاکھوں بگونیا پھولوں سے تیار کردہ قالین نمائش کیلئے پیش
برسلز (نیٹ نیوز) بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں 1975ء سے چلی آرہی منفرد روایت کے تحت19ویں بار لاکھوں بگونیا پھولوں سے تیار کردہ قالین نمائش کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔برسلز کے گرینڈ پیلس سکوائر پر عام عوام کیلئے کھولا گیا پھولوں کا یہ منفرد شاہکار7لاکھ50ہزار خاص اقسام والے بگونیا پھولوں کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ ایکہزار800 سکوائر میٹرز رقبے پر پھیلا رنگ برنگے پھولوں کا یہ قالین246فٹ لمبا اور81فٹ چوڑا ہے جسے تیار کرنے میں120کاشتکاروں/باغبانوں کو چھ گھنٹے کا وقت لگا۔