جمہوری وطن پارٹی کا اکبر خان بگٹی کی برسی پر آج یوم سیاہ منانے کا اعلان
کوئٹہ (آن لائن) جمہوری وطن پارٹی نے نواب اکبر خان بگٹی کی برسی پر آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے تاجر برادری اور ٹرانسپورٹرز سے شٹرڈاؤن اور پہیہ جام رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔ بگٹی ہاؤس پر پارٹی پرچم سرنگوں رکھا جائے گا جبکہ سیاہ جھنڈا لہرایا جائے گا ۔ مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے آج بلوچستان بھر میں یوم سوگ منایا جائے گا۔
اکبر بگٹی