• news

گجرات : امریکہ پلٹ شخص نے دو بٹیوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

گجرات (نامہ نگار) لاہور سے بھانجے کے گھر مہمان آئے امریکہ پلٹ شخص نے اپنے دو بیٹوں کو قتل کرنے بعد خودکشی کر لی۔ شادمان کالونی میں معروف معالج ڈاکٹر عرفان شوکت شیرازی کے گھر میں قیام پذیر اُنکے امریکہ پلٹ ماموں شکیل نے ایک کمرے میں پہلے اپنے 16سالہ بیٹے عزیر اور 12 سالہ بیٹے عمیر کو سر میں گولیاں مار کر قتل کیا اور پھر اسی پسٹل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد سمیت اعلیٰ افسران اور پولیس کی بھاری نفری جائے واقعہ پر پہنچی اور تین باپ بیٹوں کی اجتماعی موت کے حوالہ سے شواہد اکٹھے کئے اور نعشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر دیا ڈی پی او رائے اعجاز احمد نے کہاکہ شکیل اور اس کے بیٹوں کی ہلاکت کے حوالہ سے تمام پہلوئوں پر تفتیش کریں گے متوفی شکیل کے پاس سے ایک تحریر ملی ہے جس پر لکھا ہے کہ ہم خودکشی کر رہے ہیں تاہم واقعہ کے وقت کمرے کا دروازہ کھلا ہونے سے واردات مشکوک ہو چکی ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹر اور ملازمین سمیت تمام فیملی کو شامل تفتیش کر لیا گیا ہے جبکہ ابتدائی تفتیش میں گھریلو ملازمین کا یہ کہنا کہ ہم فائر کی آواز سن کر باہر کی طرف دیکھتے رہے‘ نے کئی شکوک و شہبات کو جنم دیدیا ہے جس پر غور و خوض کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مقتول کو کاروباری حوالے سے بھی نقصان پہنچا تھا جس پر وہ ذہنی کوفت میں مبتلا تھا اور ذہنی سکون حاصل کرنے کی گولیاں بھی استعمال کر رہا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن