• news

غداری کیس کی سماعت آج ہو گی، مشرف کے وکلا نے 15روز کے التوا کی استدعا کردی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سنگین غداری کیس کی سماعت آج ہو گی۔ دوسری طرف پرویز مشرف کے وکلا نے 15دن کیلئے کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کر دی۔ وکلا نے درخواست میں مئوقف اختیار کیا ہے کہ ریڈ زون کے موجودہ حالات اور ہجوم کے باعث عدالت تک رسائی ممکن نہیں۔ ریڈ زون میں ہجوم کے باعث وکلا کی جان کو بھی خطرہ ہو سکتا ہے۔
غداری کیس/ وکلا

ای پیپر-دی نیشن