شاہراہ دستور پر پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے حجام کی دکان بن گئی
اسلام آباد (ثناء نیوز) شاہراہ دستور پر پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے حجام کی دکان بن گئی ۔ نارووال کے حجام سے آزادی و انقلاب مارچ بال کٹوانے اور شیو کروانے میں مصروف ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کا انقلاب مارچ اور پاکستان تحریک انصاف کا آزادی مارچ گزشتہ کئی دنوں سے پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے شاہراہ دستور پر دھرنے دیئے ہوئے ہیں ۔ کئی دنوں تک اپنے گھروں سے باہر رہنے کی وجہ سے دھرنوں کے شرکاء کے بال اور داڑھیاں بڑھ گئی تھیں نارووال کے رہائشی ایک حجام نے پالیمنٹ ہائوس کے سامنے شاہراہ دستور پر اپنی دکان کھول لی ہے اس موبائل حجام کی دکان پر دھرنوں کے شرکاء دھڑا دھڑ بال اور داڑھیاں بنوانے کے لئے آ رہے ہیں اور شاہراہ دستور پر حجام کی دکان کا قائم ہونا ملکی تاریخ کا انوکھا واقعہ ہے۔
حجام کی دکان