آزادی دھرنا، اسلام آباد خیبر پی کے کا قائم مقام دارالحکومت بن گیا
اسلام آباد (انعام اللہ خٹک/ دی نیشن رپورٹ) تحریک انصاف کے دھرنے کے تناظر میں اسلام آباد نے خیبر پی کے کے دارالحکومت کا روپ اختیار کر لیا ہے۔ خیبر پی کے وزیراعلیٰ سمیت صوبے کی ساری کابینہ 14 اگست سے دھرنے میں شریک ہے اور خیر پی کے کے لوگ اسلام آباد میں ہی اپنے مسائل حل کرنے کیلئے متعلقہ وزیر کو تلاش کر کے ان سے رجوع کر رہے ہیں۔ کرک سے تعلق رکھنے والے 44 سالہ راشد غفار کو وزیراعلیٰ کے مشیر برائے جیل خانہ جات ملک قاسم خان سے ملنے کیلئے اسلام آباد آنا پڑا جہاں اس نے اپنے بھائی کو ایک کالج سے دوسرے کالج میں ٹرانسفر کرنے کی درخواست کرنا تھی۔ بظاہرہ غفار آزادی مارچ کا شریک تھا مگر اس کے جہاں آنے کا مقصد اپنے بھائی کی ٹرانسفر تھی۔ قاسم خان نے ’’دی نیشن‘‘ کو بتایا کہ اسلام آباد خیبر پی کے کا قائم مقام دارالحکومت بن چکا ہے۔ خیبر پی کے کے وزراء عمران کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کے اعلان تک اسلام آباد میں ہی رہیں گے۔ 13 دن سے خیبر پی کے کے وزراء اور تحریک انصاف کے ایم پی ایز نے اپنی رہائش گاہیں اسلام آباد منتقل کر لی ہیں۔ قاسم کی خان کی رہائش گاہ سیکٹر جی 13/1 میں ہے۔ وزیر تعلیم عاطف خان تک رسائی ایف سکس سیکٹر میں ہو سکتی ہے۔
قائم مقام دارالحکومت